🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حکم نبوی کے سامنے سر تسلیم خم کرنے...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حکم نبوی کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کا جذبہ معلوم ہوا کہ جب ان کے سامنے آپ کا حکم آیا تو انہوں نے بغیر تاخیر کے فوراً قبول کرلیا۔ مسلمان کی شان یہی ہونی چاہیے۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ گرمیوں میں ظہر کی نماز قدرے تاخیر سے پڑھنا بہتر ہے، نیز صحابہ کرام کی قیلولے پر باقاعدگی بھی ثابت ہوئی۔
(۳) اس حدیث میں اپنے آپ کو محب رسول اور عاشقی کا دعویٰ کرنے والوں کے لیے نصیحت ہے کہ سچا محب وہ ہوتا ہے جس کے سامنے محبوب کی بات آجائے تو وہ فوراً اس کی تعمیل کرے۔ ”ادھر فرمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہو ادھر گردن جھکائی ہو۔“
(۴) اس سے پتا چلا کہ خبر واحد احکام میں بھی حجت ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1241