الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس روایت میں مسواک کا ذکر منکر ہے اور صحیح یہ ہے کہ پانچویں چیز ختنہ کرنا...
فوائد ومسائل:
(۱)اس روایت میں مسواک کا ذکر منکر ہے اور صحیح یہ ہے کہ پانچویں چیز ختنہ کرنا ہے۔
(۲) فطرت سے مراد وہ حالت جس میں انسان اپنے خالق کو پہچان سکے اور دین اسلام کو اختیار کرے نیز یہ اور سابقہ تمام آسمانی مذاہب کا حصہ رہے ہیں۔
(۳) شرم گاہ اور اس کے ارد گرد سے بال صاف کرنا حلق عانہ کہلاتا ہے۔
(۴) یہ کام جب ضرورت محسوس ہوکر لینے چاہئیں، تاہم ان کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے۔
(۵) بغلوں کے بال نوچنا افضل ہے، نیز عورتوں کے لیے بھی یہی حکم ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1257