الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)لات اور منات کو معبود سمجھ کر قسم اٹھانے والا مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہوگا...
فوائد ومسائل:
(۱)لات اور منات کو معبود سمجھ کر قسم اٹھانے والا مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہوگا اور ان کی تعظیم کی بنا پر قسم اٹھانے والا بھی مشرک ہے کیونکہ وہ قرآن کا منکر ہے ایسے شخص کو بھی ایمان کی تجدید کرنی چاہیے۔
(۲) غیر اللہ کی قسم اٹھانا شرک ہے، خواہ مخلوق میں سے جس کی بھی ہو۔
(۳) جوا معصیت اور کبیرہ گناہ ہے۔ اس کی دعوت دینا بھی کبیرہ گناہ ہے اس لیے اس گناہ کے کفارے کے طور پر صدقہ کرنا چاہیے۔
(۴) ہمارے ہاں عموماً یہ جملہ بولا جاتا ہے۔ ”میرے ساتھ شرط لگا لو۔“ یہ جملہ بھی اسی زمرے میں آتا ہے کیونکہ مذکورہ شرط جوئے ہی کا دوسرا نام ہے اس لیے اس سے گریز کرنا ضروری ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1262