🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)گانا بجانا شیطانی امر ہے۔ اس سے انسان غفلت کا شکار ہو جاتا ہے اور ایسا مشغلہ...
فوائد ومسائل:
(۱)گانا بجانا شیطانی امر ہے۔ اس سے انسان غفلت کا شکار ہو جاتا ہے اور ایسا مشغلہ اختیار کرنے والے اللہ کی راہ سے ہٹے ہوئے لوگ ہوتے ہیں جو قرآن سننے سے بھی عاری ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے درد ناک عذاب کی وعید ہے۔
(۲) موسیقی کو روح کی غذا کہنے والے اور اسے دلی تسکین کا ذریعہ قرار دینے والے انسانوں کے روپ میں شیاطین ہیں۔ کیونکہ ایمان والوں کی روح کو ذکر الٰہی اور قرآن سے سکون ملتا ہے۔
(۳) گانا بجانا فحاشی کی راہ کھولتا ہے، اس سے جذبات برانگیختہ ہوتے ہیں اور یہ گانے ہی لوگوں کو بدکاری کی طرف لے جاتے ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1266