🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بوقت ضرورت کپڑے سے ناک کی رینٹ یا تھوک وغیرہ صاف کیا جاسکتا ہے اور پھر اسے...
فوائد ومسائل:
(۱)بوقت ضرورت کپڑے سے ناک کی رینٹ یا تھوک وغیرہ صاف کیا جاسکتا ہے اور پھر اسے دھو کر استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اس سے ٹشو کے استعمال کا جواز بھی معلوم ہوا۔
(۲) صحابہ کرام مال ودولت کی فراوانی کے بعد بھی اپنی آخرت کو نہیں بھولے۔ وہ کردار کے سچے تھے۔ ان میں دنیا داروں جیسا تکلف ہرگز نہ تھا۔ وہ اپنی سابقہ حالت پر ذرا نہ شرماتے بلکہ فقر پر فخر کرتے تھے۔ آج کل اگر کسی کے پاس پیسہ آجائے تو لوگ یہ باور کراتے ہیں کہ وہ شروع سے امیر ہی تھے۔
(۳) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات کو یاد کرنے کے لیے آپ کے دروازے پر بیٹھے رہتے تاکہ کوئی ارشاد نبوی یاد کرنے سے رہ نہ جائے ورنہ آپ بھی کما کر کھاسکتے تھے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1283