🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ
فوائد و مسائل : یہ حدیث بالکل صحیح ہے اور اس کی سند میں بالکل کلام نہیں ہے۔ چنانچہ...
فوائد و مسائل:
یہ حدیث بالکل صحیح ہے اور اس کی سند میں بالکل کلام نہیں ہے۔
چنانچہ اس کا شان مبارک جناب امام المحدثین امام بخاری رحمہ اللہ نے اس طرح بتلایا ہے کہ:
«اصح شيء فى هذا الباب» ”اس باب میں جتنی حدیثیں مروی ہیں ان سب میں سے یہ حدیث صحیح تر ہے۔“
↰ اسی حدیث کو امام الجرح و التعدیل یحییٰ بن معین رحمہ اللہ، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ، ابن خزیمہ، ابن حبان، دارقطنی، بیہقی، ابوحامد بن الشرق اور حازمی نے صحیح کہا ہے۔ [نيل الاوطار للشوكاني: 215/1]
اس حدیث کے علاوہ اور بھی بہت سی احادیث مروی ہیں لیکن خوف طوالت کی وجہ سے ان کو ذکر نہیں کرتے، کیونکہ «خير الكلام ما قل و دل» اور ہماری تائید کے لئے یہ ایک حدیث ہی کافی ہے۔

باقی جو طلق بن علی رضی اللہ عنہ والی روایت ہے، اس میں حضرات محدثین نے کلام کیا ہے۔ (ملاحظہ ہو مطولات) علیٰ تقدیر الصحۃ یہ حدیث منسوخ ہے۔ کیونکہ بسرۃ وغیرہ کی حدیثیں ان سے متاخر سمجھی جاتی ہیں۔ اس لئے کہ یہ بنسبت طلق کے متاخر الاسلام ہیں۔ [كتاب الاعتبار للحازمي: 150]

علاوہ بریں اگر ان دونوں حدیثوں کو جمع کیا جائے تو بھی ہمارا مذہب ہی ثابت ہوتا ہے۔ مثلاً بسرۃ وغیرہ کی حدیثیں بغیر حائل پر اور طلق والی حدیث کو بمع حائل پر حمل کیا جائے۔ چنانچہ صحیح ابن حبان وغیرہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بروایت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ منقول ہے کہ: «اذا افضي احدكم بيده الي فرجه، وليس بينهما ستر ولا حجاب فليتوضاء» [صحيح ابن حبان 1118] ” جب تم میں سے کسی نے اپنی شرمگاہ کو اپنے ہاتھ سے چھو لیا اور ان (ہاتھ اور شرمگاہ) کے درمیان کوئی رکاوٹ یا پردہ نہ ہو اسے وضو کرنا چاہئے۔“
اس حدیث کو امام حاکم اور ابن السکن اور ابن عبدالبر نے صحیح کہا ہے۔ [تحفة الاحوذي: 227/1]

تو معلوم ہوا کہ «مس الذكر من غير حائل» ناقص الوضوء ہے۔ «وهو الحق ان شاء الله تعالىٰ والحق احق ان يتبع ناقص الوضوء» ۔

اس کے بعد واضح ہو کہ یہ حکم جس طرح مردوں کے لیے ہے، اسی طرح عورتوں کے لئے بھی ہے۔ کیونکہ وہ شقائق الرجال ہیں اور کوئی ایسی دلیل وارد نہیں کہ ہم عورتوں کو اس مسئلہ میں خاص کر سکیں۔ علاوہ ازیں خود مسند امام احمد اور بیہقی وغیرہ میں بروایت عبداللہ بن عمرو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ: «ايما امراة مست فرجها فليتوضا» ”جس عورت نے اپنی شرمگاہ کو چھوا تو وہ وضو کر لے۔“ [مسند امام احمد: 223/2، سنن الكبري للبيهقي: 228/1 طبع جديد]

اور اس حدیث کے متعلق امام المحدثین و طبیب الحدیث فی عللہ سیدنا امام بخاری رحمہ اللہ کا یہ فیصلہ ہے کہ «هو عندي صحيح» [كتاب العلل للترمذي]
اہلحدیث کے امتیازی مسائل 15