🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: کبوتر باز غفلت میں مشہور ہیں۔ انہیں کبوتر اڑانے کے سوا کوئی کام نہیں ہوتا۔ نہ انہیں...
فوائد ومسائل:
کبوتر باز غفلت میں مشہور ہیں۔ انہیں کبوتر اڑانے کے سوا کوئی کام نہیں ہوتا۔ نہ انہیں نماز کی فکر نہ دین کی۔ بس ایک ہی دھن ان پر سوار ہوتی ہے۔ اس لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے شیطان قرار دیا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
((مَنِ اتَّبَعَ الصَّیْدَ غَفَلَ))(الصحیحة، ح:۱۲۷۲)
”شکاری غافل ہوتا ہے۔“
اسی سے امام بخاری رحمہ اللہ نے کبوتر کو ذبح کرنے کا استدلال کیا کیونکہ جو چیز اللہ کی یاد سے غافل کرے اسے دور کرنا ضروری ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1300