🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)حدیث کا مفہوم یہ ہے جو شخص بدزبان ہو اس کی شرارتوں سے بچنے کے لیے ظاہراً...
فوائد ومسائل:
(۱)حدیث کا مفہوم یہ ہے جو شخص بدزبان ہو اس کی شرارتوں سے بچنے کے لیے ظاہراً اس کی تکریم کرنا جائز ہے تاکہ وہ بدکلامی کے ذریعے نقصان نہ پہنچائے۔ اسی طرح فاسق آدمی کے بارے میں لوگوں کو مطلع کرنا جائز ہے تاکہ وہ اس کی شرارتوں سے محفوظ رہیں اور یہ غیبت کے دائرے میں نہیں آتا۔
(۲) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات اس کے بارے میں فرمائی وہ برحق تھی اور اس کے ساتھ جو معاملہ کیا وہ حسن اخلاق کی بنا پر تھا۔
(۳) یہ شخص عینیہ بن حصن فزاری تھا۔ جو مسلمان نہیں تھا لیکن باور یہ کراتا تھا کہ وہ مسلمان ہے۔ بعدازاں یہ مرتد ہوگیا اور اسے قیدی بنا کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی اس کی بدتمیزی کا واقع صحیح بخاری میں درج ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1311