🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ روایت مرفوعاً بھی صحیح ہے۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے قول رسول صلی اللہ علیہ...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ روایت مرفوعاً بھی صحیح ہے۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے قول رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طور پر بھی صحیح کہا ہے۔ (غایۃ المرام:۳۷۲)
(۲) حدیث کا مطلب یہ ہے کہ محبت اور دشمنی بھی ایک حد تک ہونی چاہیے۔ محبت کا یہ انداز قطعاً غلط ہے کہ کل کلاں اگر وہ شخص تم سے جدا ہو تو تم برداشت ہی نہ کرسکو۔ یا اپنے راز اس قدر اس کے حوالے کر دو کہ کل اگر اس کے ساتھ مخالفت ہو جائے تو تمہارے لیے مسئلہ بن جائے۔
اسی طرح کسی سے دشمنی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انسان اخلاقیات کی ساری حدود توڑ دے اور اگر کسی موقعہ پر اکٹھا ہونا پڑے تو شرم سے ایک دوسرے کو منہ بھی نہ دکھا سکے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1321