🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مسلمان محبت اور بغض میں اللہ کی حدود کا پابند ہے۔ اس کی محبت او ربغض کا...
فوائد ومسائل:
(۱)مسلمان محبت اور بغض میں اللہ کی حدود کا پابند ہے۔ اس کی محبت او ربغض کا معیار اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی ذات ہونی چاہیے اور اسے ہر معاملے میں اعتدال کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔ دشمن سے بغض بھی ایک حد تک ہونا چاہیے۔ انسان اس کی ہلاکت اور تباہی کی خواہش کی بجائے اس کی ہدایت کا متمنی ہو۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی سیرت ہے۔ کسی کو برباد کرنا کوئی بہادری نہیں۔
(۲) یاد رہے کہ اس سے اللہ کے لیے محبت مراد ہے۔ شہوت پرستی کی محبت اور لڑکے لڑکیوں کے معاشقے ہر صورت ممنوع ہیں اور یہ اللہ کی نافرمانی ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1322