🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: شیطان اذان کی آواز سن کر اس لیے بھاگتاہے کہ اسے آدم کو سجدہ نہ کرنے کا...
حدیث حاشیہ:
شیطان اذان کی آواز سن کر اس لیے بھاگتاہے کہ اسے آدم کو سجدہ نہ کرنے کا قصہ یاد آجاتاہے لہٰذا وہ اذان نہیں سننا چاہتا۔
بعض نے کہا اس لیے کہ اذان کی گواہی آخرت میں نہ دینی پڑے۔
چونکہ جہاں اذان کی آواز جاتی ہے وہ سب گواہ بنتے ہیں۔
اس ڈر سے وہ بھاگ جاتاہے کہ جان بچی لاکھوں پائے۔
کتنے ہی انسان نماشیطان بھی ہیں جو اذان کی آواز سن کر سوجاتے ہیں یااپنے دنیاوی کاروبار سے مشغول ہوجاتے ہیں اور نماز کے لیے مسجد میں حاضر نہیں ہوتے۔
یہ لوگ بھی شیطان مردود سے کم نہیں ہیں۔
اللہ ان کو ہدایت سے نوازے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 608