🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت امام خطابی ؒ فرماتے ہیں کہ اذان اسلام کی ایک بڑی نشانی ہے۔ اس لیے اس...
حدیث حاشیہ:
حضرت امام خطابی ؒ فرماتے ہیں کہ اذان اسلام کی ایک بڑی نشانی ہے۔
اس لیے اس کا ترک کرنا جائز نہیں۔
جس بستی سے اذان کی آواز بلند ہواس بستی والوں کے لیے اسلام جان اورمال کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہے۔
حضرت ابوطلحہ ؓ حضرت انس ؓ کی والدہ کے دوسرے شوہرہیں۔
گویا حضرت انس کے سوتیلے باپ ہیں۔
خمیس پورے لشکر کو کہتے ہیں جس میں پانچوں ٹکڑیاں ہوں یعنی میمنہ، میسرہ، قلب، مقدمہ، ساقہ۔
حدیث اورباب میں مطابقت ظاہر ہے۔
إنا إذا نزلنا سورہ صافات کی آیت کا اقتباس ہے جو یوں ہے:
فإذا نزل بساحتهم فساء صباح المنذرین (الصافات: 177)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 610