🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مغرب کی جماعت سے قبل دورکعت سنت پڑھنے کا صحابہ کرام میں عام معمول تھا۔ حضرت امام...
حدیث حاشیہ:
مغرب کی جماعت سے قبل دورکعت سنت پڑھنے کا صحابہ کرام میں عام معمول تھا۔
حضرت امام بخاری ؒ کا مقصد باب یہ ہے کہ اذان اورتکبیر کے درمیان کم از کم اتنا فاصلہ توہونا ہی چاہیے کہ دو رکعت نماز نفل پڑھی جاسکیں۔
حتیٰ کہ مغرب بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔
بعض فضلائے دیوبند نے لکھا ہے کہ بعد میں ان رکعتوں کے پڑھنے سے روک دیا گیا تھا۔
مگر یہ وضاحت نہیں کی کہ روکنے والے کون صاحب تھے۔
شاید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ممانعت کے لیے کوئی حدیث ان کے علم میں ہو۔
مگرہماری نظر سے وہ حدیث نہیں گزری۔
یہ لکھنے کے باوجود ان ہی حضرات نے ان رکعتوں کو مباح بھی قرار دیا ہے۔
(دیکھو تفہیم البخاری، پ3، ص:
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 625