🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابطح مکہ سے کچھ فاصلہ پر ایک مشہورمقام ہے۔ جہاں آپ ﷺ نے حالت سفر میں جماعت...
حدیث حاشیہ:
ابطح مکہ سے کچھ فاصلہ پر ایک مشہورمقام ہے۔
جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت سفر میں جماعت سے نماز پڑھائی۔
پس حدیث اورباب میں مطابقت ظاہر ہے۔
یہ بھی ثابت ہواکہ اگر ضرورت ہو تومؤذن امام کوگھر سے بلاکر لاسکتے ہیں اور یہ بھی کہ جنگل میں سترہ کا انتظام ضروری ہے۔
اس کا اہتمام مؤذن کو کرنا ہے۔
عنزہ وہ لکڑی جس کے نیچے لوہے کا پھل لگا ہوا ہو، اسے زمین میں با آسانی گاڑا جا سکتا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 633