🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آپ ﷺ حالت جنابت میں تھے مگر یاد نہ رہنے کی وجہ سے تشریف لے آئے۔ بعد...
حدیث حاشیہ:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالت جنابت میں تھے مگر یاد نہ رہنے کی وجہ سے تشریف لے آئے۔
بعد میں معلوم ہوگیا تو واپس تشریف لے گئے۔
اس حدیث سے حضرت امام بخاری قدس سرہ نے یہ مسئلہ ثابت کیا کہ کوئی ایسی ہی سخت ضرورت پیش آجائے، تو اذان و تکبیر کے بعد بھی آدمی مسجد سے باہر نکل سکتا ہے۔
جس حدیث میں ممانعت آئی ہے وہاں محض بلاوجہ نفسانی خواہش کے باہر نکلنا مراد ہے۔
ممانعت والی حدیث صحیح مسلم شریف میں حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے اورمسنداحمد میں بھی ہے۔
ان احادیث کو نقل کرنے کے بعد حضرت علامہ شوکانی ؒ فرماتے ہیں:
والحدیثان یدلان علی تحریم الخروج من المسجد بعد سماع الأذان لغیر الوضوء وقضاءالحاجة وماتدعوا الضرورة إلیه حتی یصلی فیه تلك الصلوٰة لأن ذلك المسجد قد تعین لتلك الصلوٰة۔
(نیل الأوطار)
یعنی مسجد سے اذان سننے کے بعد نکلنا حرام ہے۔
مگروضو یاقضائے حاجت یا اورکوئی ضروری کام ہو تواجازت ہے ورنہ جس مسجد میں رہتے ہوئے اذان سن لی اب اسی مسجد میں نماز کی ادائیگی لازم ہے کیونکہ اس نماز کے لیے وہی مسجد متعین ہوچکی ہے۔
اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ احکام شریعت وطریقہ عبادت میں نسیان ہوسکتاہے تاکہ وہ وحی آسمانی کے مطابق اس نسیان کا ازالہ کرسکیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 639