🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت مولانا وحیدالزماں صاحب قدس سرہ فرماتے ہیں کہ بعض نسخوں میں یہاں اتنی عبارت زائد ہے:...
حدیث حاشیہ:
حضرت مولانا وحیدالزماں صاحب قدس سرہ فرماتے ہیں کہ بعض نسخوں میں یہاں اتنی عبارت زائد ہے:
قیل لأبي عبداللہ أي البخاري إن بدا لأحدنا مثل هذا یفعل کما یفعل النبي صلی اللہ علیه وسلم قال فأي شيئ یصنع فقیل ینتظرونه قیاما أوقعودا قال إن کان قبل التکبیر للإحرام فلابأس أن یقعدوا وإن کان بعدالتکبیر انتظروہ حال کونهم قیاما۔
یعنی لوگوں نے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ سے کہا اگر ہم میں کسی کو ایسا اتفاق ہو تووہ کیا کرے؟ انھوں نے کہا کہ جیسا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ویسا کرے۔
لوگوں نے کہا تو مقتدی امام کا انتظار کھڑے رہ کر کرتے رہیں یا بیٹھ جائیں۔
انھوں نے کہا اگرتکبیرتحریمہ ہوچکی ہے تو کھڑے کھڑے انتظارکریں۔
ورنہ بیٹھ جانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 640