🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس واقعہ سے متعلق احادیث میں ''صواحب یوسف'' کا لفظ آتا ہے۔ صواحب صاحبة کی جمع ہے،...
حدیث حاشیہ:
اس واقعہ سے متعلق احادیث میں ''صواحب یوسف'' کا لفظ آتا ہے۔
صواحب صاحبة کی جمع ہے، لیکن یہاں مراد صرف زلیخا سے ہے۔
اسی طرح حدیث میں ''أنتم'' کی ضمیر جمع کے لیے استعمال ہوتی ہے، لیکن یہاں بھی صرف ایک ذات عائشہ ؓ کی مراد ہے۔
یعنی زلیخا نے عورتوں کے اعتراض کے سلسلے کو بند کرنے کے لیے انہیں بظاہر دعوت دی اور اعزاز و اکرام کیا، لیکن مقصد صرف یوسف ؑ کو دکھانا تھا کہ تم مجھے کیا ملامت کرتی ہو بات ہی کچھ ایسی ہے کہ میں مجبور ہوں۔
جس طرح اس موقع پر زلیخا نے اپنے دل کی بات چھپائے رکھی تھی۔
حضرت عائشہ ؓ بھی جن کی دلی تمنا یہی تھی کہ ابوبکر ؓ نماز پڑھائیں۔
لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مزید توثیق کے لیے ایک دوسرے عنوان سے بار بار پچھواتی تھیں۔
حضرت حفصہ ؓ نے ابتداء میں غالباً بات نہیں سمجھی ہوگی۔
اور بعد میں جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زور دیا۔
تو وہ بھی حضرت عائشہ ؓ کا مقصد سمجھ گئیں اور فرمایا کہ میں بھلا تم سے کبھی بھلائی کیوں دیکھنے لگی۔
(تفہیم البخاری، ص: 82پ: 3)
حضرت حفصہ ؓ کا مطلب یہ تھا کہ آخر تم سوکن ہو، تو کیسی ہی سہی تم نے ایسی صلاح دی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مجھ پر خفا کرا دیا۔
اس حدیث سے اہل دانش سمجھ سکتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قطعی طور پر یہ منظور نہ تھا کہ ابوبکر ؓ کے سوا اور کوئی امامت کرے اور باوجودیکہ حضرت عائشہ ؓ جیسی پیاری بیوی نے تین بار معروضہ پیش کیا۔
مگر آپ نے ایک نہ سنی۔
پس اگر حدیث القرطاس میں بھی آپ کا منشاء یہی ہوتا کہ خواہ مخواہ کتاب لکھی جائے تو آپ ضرور لکھوا دیتے اور حضرت عمر ؓ کے جھگڑے کے بعد آپ کئی دن زندہ رہے مگر دوبارہ کتاب لکھوانے کا حکم نہیں فرمایا۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 679