مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ان جملہ احادیث سے امام بخاری ؒ کا مقصد یہی ہے کہ امامت اس شحص کو کرانی...
حدیث حاشیہ:
ان جملہ احادیث سے امام بخاری ؒ کا مقصد یہی ہے کہ امامت اس شحص کو کرانی چاہئے جو علم میں ممتاز ہو۔
یہ ایک اہم ترین منصب ہے جو ہر کس و ناکس کے لیے مناسب نہیں۔
حضرت صدیقہ کا خیال تھا کہ والد محترم حضور کی جگہ کھڑے ہوں اور حضور کی وفات ہو جائے تو لوگ کیا کیا خیالات پیدا کریں گے۔
اس لیے بار بار وہ عذر پیش کرتی رہیں مگر اللہ پاک کو یہ منظور تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اولین طور پر اس گدی کے مالک حضرت صدیق اکبر ؓ ہی ہو سکتے ہیں، اس لیے آپ ہی کا تقرر عمل میں آیا۔
زبیدی کی روایت کو طبرانی نے اور زہری کے بھتیجے کی روایت کو ابن عدی نے اور اسحاق کی روایت کو ابوبکر بن شاذان نے وصل کیا۔
عقیل اور معمر نے اس حدیث کو مرسلاً روایت کیا کیوں کہ حمزہ بن عبداللہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں پایا۔
عقیل کی روایت کو ابن سعد اور ابولیلیٰ نے وصل کیا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 682