🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس سے امام شافعی اور امام احمد اور اہل حدیث کا مذہب ثابت ہوا کہ فرض پڑھنے...
حدیث حاشیہ:
اس سے امام شافعی اور امام احمد اور اہل حدیث کا مذہب ثابت ہوا کہ فرض پڑھنے والے کی اقتداء نفل پڑھنے والے کے پیچھے درست ہے۔
حنفیہ نے یہاں بھی دورازکار تاویلات کی ہیں۔
جو سب محض تعصب مسلک کا نتیجہ ہے، مثلاً حضرت معاذ کے اوپر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خفگی کے بارے میں لکھا ہے کہ ممکن ہے اس وجہ سے آپ خفا ہو ئے ہوں کہ دوبارہ کیوں جا کر پڑھائی (دیکھو تفہیم البخاری پ: 3 ص: 97)
یہ ایسی تاویل ہے جس کا اس واقعہ سے دور تک بھی تعلق نہیں۔
قیاس کن زگلستان من بہار مرا
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 701