مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام بخاری ؒ نے یہ حدیث لا کر صف برابر کرنے کا وجوب ثابت کیا ہے کیوں...
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ نے یہ حدیث لا کر صف برابر کرنے کا وجوب ثابت کیا ہے کیوں کہ سنت کے ترک کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خلاف کرنا نہیں کہہ سکتے، اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کرنا بموجب نص قرآنی باعث عذاب ہے۔
﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ (النور: 63)
تسہیل القاری میں ہے کہ ہمارے زمانہ میں لوگوں نے سنت کے موافق صفیں برابر کرنا چھوڑ دی ہیں کہیں تو ایسا ہوتا ہے کہ آگے پیچھے بے ترتیب کھڑے ہوتے ہیں کہیں برابر بھی کرتے ہیں تو مونڈھے سے مونڈھا اور ٹخنے سے ٹخنہ نہیں ملاتے۔
بلکہ ایسا کرنے کو نازیبا جانتے ہیں۔
خدا کی مار ان کی عقل اور تہذیب پر۔
نمازی لوگ پروردگار کی فوجیں ہیں۔
فوج میں جو کوئی قاعدے کی پابندی نہ کرے وہ سزائے سخت کے قابل ہوتا ہے۔
(مولانا وحید الزماں مرحوم)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 724