🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث میں فقط امام کے داہنی طرف کا بیان ہے اور شاید امام بخاری ؒ نے...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں فقط امام کے داہنی طرف کا بیان ہے اور شاید امام بخاری ؒ نے اس حدیث کی طرف اشارہ کیا جس کو نسائی نے براء سے نکالا کہ ہم جب آپ کے پیچھے نماز پڑھتے تو داہنی جانب کھڑا ہونا پسند کرتے تھے۔
اور ابوداؤد نے نکالا کہ اللہ رحمت اتارتا ہے اور فرشتے دعا کرتے ہیں صفوں کے داہنے جانب والوں کے لیے اور یہ اس کے خلاف نہیں جو دوسری حدیث میں ہے کہ جو کوئی مسجد کا بایاں جانب معمور کرے تواس کو اتنا ثواب ہے۔
کیوں کہ اول تو یہ حدیث ضعیف ہے۔
دوسرے یہ آپ نے اس وقت فرمایا جب سب لوگ داہنی جانب کھڑے ہونے لگے اور بایاں جانب بالکل اجڑ گیا۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 728