🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: جب امام بخاری ؒ جماعت اور امامت کے ذکر سے فارغ ہوئے تو اب صفت نماز کا...
حدیث حاشیہ:
جب امام بخاری ؒ جماعت اور امامت کے ذکر سے فارغ ہوئے تو اب صفت نماز کا بیان شروع کیا۔
بعض نسخوں میں باب کے لفظ کے پہلے یہ عبارت ہے:
أبواب صفة الصلوٰة لیکن اکثر نسخوں میں یہ عبارت نہیں ہے۔
ہمارے امام احمد بن حنبل ؒ اور شافعیہ اور مالکیہ سب کے نزدیک نماز کے شروع میں اللہ أکبر کہنا فر ض ہے اور کوئی لفظ کافی نہیں اور حنفیہ کے نزدیک کوئی لفظ جو اللہ کی تعظیم پر دلالت کرے کافی ہے۔
جیسے اللہ أجل یا اللہ أعظم (وحیدی)
مگر احادیث واردہ کی بنا پر یہ خیال صحیح نہیں ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 732