مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس بارے میں بھی قدرے اختلاف ہے۔ بہتر یہی ہے کہ امام و مقتدی ہر دو سمع...
حدیث حاشیہ:
اس بارے میں بھی قدرے اختلاف ہے۔
بہتر یہی ہے کہ امام و مقتدی ہر دو سمع اللہ لمن حمدہ کہیں اور پھر ہر دو ربنا و لك الحمد کہیں۔
حضرت مولانا عبید اللہ صاحب شیخ الحدیث مبارک پوری ؒ بذیل حدیث أبوهریرة رضي اللہ عنه ثم یقول سمع اللہ لمن حمدہ حین یرفع صلبه من الرکعة ثم یقول وهو قائم ربنا و لك الحمد فرماتے ہیں:
ربنا لك الحمد بحذف الواو، وفي رواية بإثباتها. وقد تقدم أن الرواية بثبوت الواو أرجح، وهي عاطفة على مقدر. أي ربنا أطعناك، وحمدناك، ولك الحمد. وقيل:
زائدة. قال الأصمعي:
سألت أبا عمرو عنها فقال:
زائدة. تقول العرب:
بعني هذا، فيقول المخاطب:
نعم، وهو لك بدرهم، فالواو زائدة. وقيل:
هي واو الحال، قاله ابن الأثير وضعف ما عداه. وفيه أن التسميع ذكر النهوض والرفع، والتحميد ذكر الاعتدال، واستدل به على أنه يشرع الجمع بين التسميع والتحميد لكل مصل من إمام، ومنفرد، ومؤتم، إذ هو حكاية لمطلق صلاته - صلى الله عليه وسلم۔
(مرعاة، ج: 1 ص: 559)
ربنا لك الحمد حذف واؤ کے ساتھ اور بعض روایات میں اثبات واؤ کے ساتھ مروی ہے اور ترجیح اثبات واؤ کو ہی ہے جو واؤ عطف ہے اور معطوف علیہ مقدر ہے۔
یعنی اے رب ہمارے! ہم نے تیری اطاعت کی، تیری تعریف کی اور تعریف تیرے ہی لیے ہیں۔
بعض لوگوں نے محاورہ عرب کے مطابق اسے واؤ زائدہ بھی کہا ہے۔
بعض نے واؤ حال کے لیے مانا ہے، اس حدیث ابوہریرہ سے معلوم ہوا کہ لفظ سمع اللہ لمن حمدہ کہنا یہ رکوع میں جھکنے اور اس سے سر اٹھانے کا ذکر ہے۔
اور ربنا و لك الحمد کہنا یہ کھڑے ہو کر اعتدال پر آجانے کے وقت کا ذکر ہے۔
اسی لیے مشروع ہے کہ امام ہو یا منفرد یا مقتدی سب ہی سمع اللہ لمن حمدہ پھر ربنا و لك الحمد کہیں۔
اس لیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اسی طرح نقل کی گئی ہے اورآپ کا ارشاد ہے کہ تم اسی طرح نماز پڑھو جیسے تم نے مجھ کو پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 734