مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی قرآن کی قرات سورۃ فاتحہ سے شروع کرتے تھے تو یہ منافی نہ ہو گی اس...
حدیث حاشیہ:
یعنی قرآن کی قرات سورۃ فاتحہ سے شروع کرتے تھے تو یہ منافی نہ ہو گی اس حدیث کے جو آگے آتی ہے۔
جس میں تکبیر تحریمہ کے بعد دعائے استفتاح پڑھنا منقول ہے اور ﴿الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ سے سورۃ فاتحہ مراد ہے۔
اس میں اس کی نفی نہیں ہے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھتے تھے کیونکہ بسم اللھ سورۃ فاتحہ کی جزو ہے تو مقصود یہ ہے کہ بسم اللہ پکار کر نہیں پڑھتے تھے۔
جیسے کہ نسائی اور ابن حبان کی روایت میں ہے کہ بسم اللہ کو پکار کر نہیں پڑھتے تھے۔
روضہ میں ہے کہ بسم اللہ سورۃ فاتحہ کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔
جہری نمازوں میں پکار کر اورسری نمازوں میں آہستہ اور جن لوگوں نے بسم اللہ کا نہ سننا نقل کیا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کم سن تھے جیسے انس ؓ اور عبداللہ بن مغفل اور یہ آخری صف میں رہتے ہوں گے، شاید ان کو آواز نہ پہنچی ہو گی اور بسم الله کے جہر میں بہت حدیثیں وارد ہیں۔
گو ان میں کلام بھی ہو مگر اثبات مقدم ہے نفی پر۔
(وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 743