مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت سعد ؓ نے نماز کی جوتفصیل بیان کی اوراس کونبی ﷺ کی طرف منسوب کیااسی سے...
حدیث حاشیہ:
حضرت سعد ؓ نے نماز کی جوتفصیل بیان کی اوراس کونبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیااسی سے باب کے جملہ مقاصد ثابت ہوگئے۔
حضرت سعد بن ابی وقاص عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، یہ مستجاب الدعوات تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا فرمائی تھی۔
عہدفاروقی میں یہ کوفہ کے گورنر تھے۔
مگرکوفہ والوں کی بے وفائی مشہور ہے۔
انھوں نے حضرت سعد ؓ کے خلاف جھوٹی شکایتیں کیں۔
آخرحضرت عمرؓ نے وہاں کے حالات کا اندازہ فرماکر حضرت عمار ؓ کو نماز پڑھانے کے لیے اور حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کو بیت المال کی حفاظت کے لیے مقرر فرمایا۔
حضرت سعدرؓ کی فضیلت کے لیے یہ کافی ہے کہ جنگ احد میں انھوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بچاؤ کے لیے بے نظیر جرات کا ثبوت دیا۔
جس سے خوش ہوکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے سعد! تیرچلا، تجھ پر میرے ماںباپ فداہوں۔
یہ فضیلت کسی اورصحابی کو نصیب نہیں ہوئی۔
جنگ ایران میں انھوں نے شجاعت کے وہ جوہر دکھلائے جن سے اسلامی تاریخ بھرپورہے۔
سارے ایران پر اسلامی پرچم لہرایا۔
رستم ثانی کو میدان کارزار میں بڑی آسانی سے مارلیا۔
جواکیلا ہزار آدمیوں کے مقابلہ پربھاری سمجھا جاتا تھا۔
حضرت سعد ؓ نے اسامہ بن قتادہ کوفی کے حق میں بددعا کی جس نے آپ پرالزامات لگائے تھے۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت سعد ؓ کی دعا قبول کی اور وہ نتیجہ ہوا جس کا یہاں ذکر موجود ہے۔
معلوم ہوا کہ کسی پرناحق کوئی الزام لگانابہت بڑا گناہ ہے۔
ایسی حالت میں مظلوم کی بددعا سے ڈرنا ایمان کی خاصیت ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 755