🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اسلام کا ابتدائی دور تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہر طرح تنگیوں کا شکار تھے۔ بعض...
حدیث حاشیہ:
اسلام کا ابتدائی دور تھا۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہر طرح تنگیوں کا شکار تھے۔
بعض لوگوں کے پاس تن پوشی کے لیے صرف ایک ہی تہہ بند ہوتا تھا۔
بعض دفعہ وہ بھی ناکافی ہوتا اس لیے عورتوں کو جو جماعت میں شرکت کرتی تھیں یہ حکم دیا گیا۔
اس سے غرض یہ تھی کہ عورتوں کی نگاہ مردوں کے ستر پر نہ پڑے۔
ایسی تنگ حالت میں بھی عورتوں کا نماز با جماعت میں پردہ کے ساتھ شرکت کرنا زمانہ نبوی میں معمول تھا یہی مسئلہ آج بھی ہے اللہ نیک سمجھ دے اور عمل خیر کی ہر مسلمان کو توفیق عطا فرمائے۔
آمین!
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 814