مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مراد جلسہ استراحت ہے جو پہلی اور تیسری رکعت کے خاتمہ پر سجدہ سے اٹھتے ہوئے تھوڑی...
حدیث حاشیہ:
مراد جلسہ استراحت ہے جو پہلی اور تیسری رکعت کے خاتمہ پر سجدہ سے اٹھتے ہوئے تھوڑی دیر بیٹھ لینے کو کہتے ہیں۔
بعض نسخوں میں یہ عبارت ثم سجد ثم رفع رأسه ھنیة ایک ہی بار ہے چنانچہ نسخہ قسطلانی ؒ میں بھی یہ عبارت ایک ہی بار ہے اور یہی صحیح معلوم ہوتا ہے اگر دوبارہ ہو پھر بھی مطلب یہی ہوگا کہ دوسرا سجدہ کرکے ذرا بیٹھ گئے جلسہ استراحت کیا پھر کھڑے ہوئے یہ جلسہ استراحت مستحب ہے اور حدیث ہٰذا سے ثابت ہے شارحین لکھتے ہیں:
بذلك أخذ الإمام الشافعي وطائفة من أھل الحدیث وذھبوا إلی سنیة جلسة الاستراحة۔
یعنی اس حدیث کی بنا پر امام شافعی اور جماعت اہل حدیث نے جلسہ استراحت کو سنت تسلیم کیا ہے۔
کچھ ائمہ اس کے قائل نہیں ہیں بعض صحابہ سے بھی اس کا ترک منقول ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ جلسہ فرض وواجب نہیں ہے مگر اس کے سنت اور مستحب ہونے سے انکار بھی صحیح نہیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 819