مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: جمہور فقہاءکے نزدیک نماز میں دو سلام ہیں۔ لیکن امام مالک ؒ کے نزدیک تنہا نماز پڑھنے...
حدیث حاشیہ:
جمہور فقہاءکے نزدیک نماز میں دو سلام ہیں۔
لیکن امام مالک ؒ کے نزدیک تنہا نماز پڑھنے والے کے لیے صرف ایک سلام کافی ہے اورنماز با جماعت ہو رہی ہو تو دو سلام ہونے چاہئیں۔
امام کے لیے بھی اور مقتدی کے لیے بھی۔
لیکن اگر مقتدی امام کے بالکل پیچھے ہے یعنی نہ دائیں جانب نہ بائیں جانب تو اسے تین سلام پھیرنے پڑیںگے۔
ایک دائیں طرف کے مصلیوں کے لیے دوسرا بائیں طرف والوں کے لیے اور تیسرا امام کے لیے۔
گویااس سلام میں بھی انہوں نے ملاقات کے سلام کے آداب کا لحاظ رکھا ہے امام بخاری ؒ جمہور کے مسلک کی ترجمانی کر رہے ہیں۔
(تفہیم البخاری)
حضرت امام بخاری ؒ اس حدیث کو کئی جگہ لائے ہیں اور اس سے متعدد مسائل کا استنباط فرمایا ہے۔
یہاں اس حدیث سے باب کا مطلب یوںنکلا کہ ظاہر یہ ہے کہ مقتدیوں کا سلام بھی انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام کی طرح تھا اور اگر مقتدیوں نے کوئی تیسرا سلام کہا ہوتا تو اس کا ضرور بیان کرتے یہ بھی حدیث سے نکلا کہ معذورین کے لیے اور نوافل کے لیے گھر کے کسی حصہ میں نماز کی جگہ متعین کر دیجائے تو اس کی اجازت ہے۔
یہ بھی ثابت ہے کہ کسی واقعی اہل اللہ بزرگ سے اس قسم کی درخواست جائز ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 840