🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: معلوم ہوا کہ اصل اذان وہی تھی جو آنحضرت ﷺ وشیخین کے مبارک زمانوں میں امام کے...
حدیث حاشیہ:
معلوم ہوا کہ اصل اذان وہی تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وشیخین کے مبارک زمانوں میں امام کے منبر پر آنے کے وقت دی جاتی تھی۔
بعد میں حضرت عثمان ؓ نے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے بازار میں ایک اذان کا اور اضافہ کر دیا۔
تاکہ وقت سے لوگ جمعہ کے لیے تیار ہو سکیں۔
حضرت عثمان ؓ کی طرح بوقت ضرورت مسجد سے باہر کسی مناسب جگہ پر یہ اذان اگر اب بھی دی جائے تو جائز ہے مگر جہاں ضرورت نہ ہو وہاں سنت کے مطابق صرف خطبہ ہی کے وقت خوب بلند آواز سے ایک ہی اذان دینی چاہیے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 912