🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: علامہ حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں: قیل مقصودہ إن الصلوة لا تسقط عند العجز عن النزول...
حدیث حاشیہ:
علامہ حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں:
قیل مقصودہ إن الصلوة لا تسقط عند العجز عن النزول عن العرابة ولا تؤخر عن وقتھا بل تصلى علی أي وجه حصلت القدرة علیه بدلیل الآیة۔
(فتح الباري)
یعنی مقصود یہ ہے کہ نماز اس وقت بھی ساقط نہیں ہوتی جب کہ نمازی سواری سے اترنے سے عاجز ہو اور نہ وہ وقت سے مؤخر کی جا سکتی ہے بلکہ ہر حالت میں اپنی قدرت کے مطابق اسے پڑھنا ہی ہوگا جیسا کہ آیت بالا اس پر دال ہے۔
زمانہ حاضرہ میں ریلوں، موٹروں، ہوائی جہازوں میں بہت سے ایسے ہی مواقع آجاتے ہیں کہ ان سے اترنا نا ممکن ہو جاتا ہے بہر حال نماز جس طور بھی ممکن ہو وقت مقررہ پر پڑھ ہی لینی چاہیے۔
ایسی ہی دشواریوں کے پیش نظر شارع ؑ نے دو نمازوں کو ایک وقت میں جمع کر کے ادا کرنا جائز قرار دیا ہے اور سفر میں قصر اور بوقت جہاد اور بھی مزید رعایت دی گئی مگر نماز کو معاف نہیں کیا گیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 943