🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کیونکہ قربانی میں مسنہ بکری ضروری ہے جو دوسرے سال میں ہو اور دانت نکال چکی ہو۔...
حدیث حاشیہ:
کیونکہ قربانی میں مسنہ بکری ضروری ہے جو دوسرے سال میں ہو اور دانت نکال چکی ہو۔
بغیر دانت نکالے بکری قربانی کے لائق نہیں ہوتی۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ نیل الاوطار میں اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں:
قوله المسنة قال العلماءالمسنة ھی الثنیة من کل شيئ من الإبل والبقر والغنم فما فوقھا الخ۔
مسجد میں ہے کہ الثنیة جمعه ثنایا وھي أسنان مقدم الفم ثنتان من فوق وثنتان من أسفل۔
یعنی ثنیہ سامنے کے اوپر نیچے کے دانت کو کہتے ہیں۔
اس لحاظ سے حدیث کے یہ معنی ہوئے کہ دانت والے جانوروں کی قربانی کرو اس سے لازم یہی نتیجہ نکلا کہ کھیرے کی قربانی نہ کرو اس لیے ایک روایت میں ہے:
ینفی من الضحایا التي لم تسن۔
قربانی کے جانوروں میں سے وہ جانور نکال ڈالا جائے گا جس کے دانت نہ اگے ہوں گے۔
اگر مجبوری کی حالت میں مسنہ نہ ملے مشکل ودشوار ہو تو جذعۃ من الضان بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ اسی حدیث کے آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إلاأن یعسر علیکم فتذبحوا جذعة من الضأن۔
لغات الحدیث میں لکھا ہے پانچویں برس میں جو اونٹ لگا ہواور دوسرے برس میں جو گائے بکری لگی ہو اور چوتھے برس میں جو گھوڑا لگا ہو۔
بعضوں نے کہا جو گائے تیسرے برس میں لگی ہو اور جو بھیڑ ایک برس کی ہو گئی جیسا کہ حدیث میں ہے۔
ضحینا من رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم بالجذع من الضأن والثني من المعز۔
ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک برس کی بھیڑ اور دو برس کی (جو تیسرے میں لگی ہو)
بکری قربانی کی۔
اور تفسیر ابن کثیر میں ہے کہ بکری ثنی وہ ہے جو دو سال گزار چکی ہو اور جذعہ اسے کہتے ہیں جو سال بھر کا ہو گیا ہو۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 955