مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: بعض محدثین نے لکھا ہے کہ چونکہ ابن عباس ؓ بچے تھے۔ اس لیے لا علمی کی...
حدیث حاشیہ:
بعض محدثین نے لکھا ہے کہ چونکہ ابن عباس ؓ بچے تھے۔
اس لیے لا علمی کی وجہ سے بائیں طرف کھڑے ہو گئے۔
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا کان بائیں طرف سے دائیں طرف کرنے کے لیے پکڑا تھا۔
اس تفصیل کے ساتھ بھی روایتوں میں ذکر ہے۔
لیکن ایک دوسری روایت میں ہے کہ میرا کان پکڑ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس لیے ملنے لگے تھے تاکہ رات کی تاریکی میں آپ کے دست مبارک سے میں مانوس ہو جاؤں اور گھبراہٹ نہ ہو، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں روایتیں الگ ہیں۔
آپ نے ابن عباس ؓ کا کان بائیں سے دائیں طرف کرنے کے لیے بھی پکڑا تھا اور پھر تاریکی میں انہیں مانوس کرنے کے لیے آپ کا کان ملنے بھی لگے تھے۔
آپ کو آپ کے والد حضرت عباس ؓ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر سونے کے لیے بھیجا تھا تاکہ آپ کی رات کے وقت کی عبادت کی تفصیل ایک عینی شاہد کے ذریعہ معلوم کریں، چونکہ آپ بچے تھے اور پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ان کے یہاں سونے کی باری تھی۔
آپ بے تکلفی کے ساتھ چلے گئے اور وہیں رات بھر رہے۔
بچپنے کے باوجود انتہائی ذکی فہیم تھے۔
اس لیے ساری تفصیلات یادرکھیں (تفہیم البخاری)
یہ نماز تہجد تھی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دوکعت کرکے بارہ رکعت کی تکمیل فرمائی، پھر ایک رکعت وتر پڑھا۔
اس طرح آپ نے تہجد کی تیرہ رکعتیں ادا کیں مطابق بیان حضرت عائشہ ؓ آپ کی رات کی نماز گیارہ اور تیرہ سے کبھی زیادہ نہیں ہوئی۔
رمضان شریف میں اس کو تراویح کی شکل میں ادا کیا گیا، اس کی بھی ہمیشہ آٹھ رکعت سنت تین وتر یعنی کل گیارہ رکعات کا ثبوت ہے۔
جیسا کہ پارہ میں مفصل گزر چکا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 992