مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مگر ان حدیثوں میں جو امام بخاری ؒ اس باب میں لائے خاص وتر قنوت پڑھنے کا...
حدیث حاشیہ:
مگر ان حدیثوں میں جو امام بخاری ؒ اس باب میں لائے خاص وتر قنوت پڑھنے کا ذکر نہیں ہے مگر جب فرض نمازوں میں قنوت پڑھنا جائز ہوا تو وتر میں بطریق اولیٰ جائز ہوگا اور بعضوں نے کہا مغرب دن کا وتر ہے۔
جب اس میں قنوت پڑھنا ثابت ہوا تو رات کے وترمیں بھی ثابت ہوا۔
حاصل یہ ہے کہ امام بخاری ؒ نے یہ باب لا کر ان لوگوں کا رد کیا جو قنوت کوبد عت کہتے ہیں۔
گزشتہ حدیث کے ذیل مولاناوحید الزماں صاحب ؒ فرماتے ہیں:
یعنی ایک مہینے تک۔
اہلحدیث کا مذہب یہ ہے کہ قنوت رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دونوں طرح درست ہے اورصبح کی نماز میں اور اسی طرح ہر نماز میں جب مسلمانوں پر کوئی آفت آئے، قنوت پڑھنا چاہئے۔
عبد الرزاق اورحاکم نے بإسناد صحیح روایت کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں قنوت پڑھتے رہے یہاں تک کہ دنیا سے تشریف لے گئے۔
شافعیہ کہتے ہیں کہ قنوت ہمیشہ رکوع کے بعد پڑھے اور حنفیہ کہتے ہیں ہمیشہ رکوع سے پہلے پڑھے اور اہلحدیث سب سنتوں کا مزا لوٹتے ہیں۔
گزشتہ حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کافروں اور ظالموں پر نماز میں بد دعا کر نے سے نماز میں کوئی خلل نہیں آتا۔
آپ نے ان قاریوں کو نجد والوں کی طرف بھیجا تھا، راہ میں بئر معونہ پر یہ لوگ اترے تو عامر بن طفیل نے رعل وذکوان اور عصبہ کے لوگوں کو لے کر ان پر حملہ کیا حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اوران سے عہد تھا۔
لیکن انہوں نے دغاکی۔
قنوت کی صحیح دعا یہ ہے جو حضرت حسن ؓ وتر میں پڑھا کرتے تھے:
اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، وَلَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ نستغفرك ونتوب إلیك وصلی اللہ علی النبي محمد۔
یہ دعابھی منقول ہے:
اللھم اغفرلنا وللمومنین والمومنات والمسلمین والمسلمات اللھم ألف بین قلوبھم وأصلح ذات بینھم وانصرھم علی عدوك وعدوھم اللھم العن الکفرة الذین یصدون عن سبیلك ویقاتلون أولئك اللھم خالف بین کلمتھم وزلزل أقدامھم وأنزل بھم بأسك الذي لا تردہ عن القوم المجرمین اللھم أنج المستضعفین من المؤمنین اللھم اشدد وطأتك علی فلان واجعلھا علیھم سنین کسني یوسف۔
فلاں کی جگہ اس شخص کا یا اس قوم کا نام لے جس پر بد دعا کرنا منظور ہو۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1004