🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: تشریح : حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کے اس خواب کو آنحضرت ﷺ نے ان کی...
حدیث حاشیہ:
تشریح:
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کے اس خواب کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی رات میں غفلت کی نیند پر محمول فرمایا اور ارشاد ہوا کہ وہ بہت ہی اچھے آدمی ہیں مگر اتنی کسر ہے کہ رات کو نماز تہجد نہیں پڑھتے۔
اس کے بعد حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے نماز تہجد کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیا۔
اس سے معلوم ہوا کہ نماز تہجد کی بے حد فضیلت ہے۔
اس بارے میں کئی احادیث مروی ہیں۔
ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
علَیکُم بقیامِ اللیل فإِنهُ دأبُ الصالحینَ قبلکُم۔
یعنی اپنے لیے نمازتہجد کو لازم کر لو یہ تمام صالحین، نیکو کار بندوں کا طریقہ ہے۔
حدیث سے یہ بھی نکلتا ہے کہ رات میں تہجد پڑھنا دوزخ سے نجات پانے کا باعث ہے۔
حضرت سلیمان ؑ کو ان کی والدہ نے نصیحت فرمائی تھی رات بہت سونا اچھا نہیں جس سے آدمی قیامت کے دن محتاج ہو کر رہ جائے گا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1122