🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ترجمہ یہ ہے قسم ہے چاشت کے وقت کی اور قسم ہے رات کی جب وہ ڈھانپ...
حدیث حاشیہ:
ترجمہ یہ ہے قسم ہے چاشت کے وقت کی اور قسم ہے رات کی جب وہ ڈھانپ لے تیرے مالک نے نہ تجھ کو چھوڑا نہ تجھ سے غصے ہوا۔
اس حدیث کی مناسبت ترجمہ باب سے مشکل ہے اور اصل یہ ہے کہ یہ حدیث اگلی حدیث کا تتمہ ہے جب آپ بیمار ہوئے تھے تو رات کا قیام چھوڑ دیا تھا۔
اسی زمانہ میں حضرت جبرائیل ؑ نے بھی آنا موقوف کر دیا اور شیطان ابو لہب کی بیوی (أم جمیل بنت حرب أخت أبي سفیان امرأة أبي لهب حمالة الحطب)
نے یہ فقرہ کہا۔
چنانچہ ابن ابی حاتم نے جندب ؓ سے روایت کیا کہ آپ کی انگلی کو پتھر کی مار لگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ھَل أَنتِ إِلا أصبَع دُمیتِ وفي سبیلِ اللہِ ما لقیتِ۔
تو ہے کیا ایک انگلی ہے اللہ کی راہ میں تجھ کو مار لگی خون آلودہ ہوئی۔
اسی تکلیف سے آپ دوتین روز تہجد کے لیے بھی نہ اٹھ سکے تو ایک عورت (مذکورہ ام جمیل)
کہنے لگی میں سمجھتی ہوں اب تیرے شیطان نے تجھ کو چھوڑ دیا۔
اس وقت یہ سورۃ اتری:
﴿وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ﴿٢﴾ ﴿مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ﴿٣﴾ ) (الضحی: 1-3) (وحیدی)
احادیث گذشتہ کو بخاری شریف کے بعض نسخوں میں لفظ ح سے نقل کر کے ہر دو کو ایک ہی حدیث شمار کیا گیا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1125