🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: رات کی نماز کی کیفیت بتلائی کہ وہ دو دو رکعت پڑھی جائے۔ اس طرح آخر میں...
حدیث حاشیہ:
رات کی نماز کی کیفیت بتلائی کہ وہ دو دو رکعت پڑھی جائے۔
اس طرح آخر میں ایک رکعت وتر پڑھ کر اسے طاق بنا لیا جائے۔
اسی بنا پر رات کی نماز کو جس کا نام غیر رمضان میں تہجد ہے اور رمضان میں تراویح، گیارہ رکعت پڑھنا مسنون ہے جس میں آٹھ رکعتیں دو دو رکعت کے سلام سے پڑھی جائیں گی، پھرآخر میں تین رکعات وتر ہوں گے یا دس رکعات ادا کر کے آخر میں ایک رکعت وتر پڑھ لیا جائے اور اگر فجر قریب ہو تو پھر جس قدر بھی رکعتیں پڑھی جا چکی ہیں، ان پر اکتفاکرتے ہوئے ایک رکعت وتر پڑھ کر ان کو طاق بنا لیا جائے۔
اس حدیث سے صاف ایک رکعت وتر ثابت ہے۔
مگر حنفی حضرات ایک رکعت وتر کا انکار کرتے ہیں۔
اس حدیث کے ذیل علامہ قسطلانی فرماتے ہیں:
وھو حجة للشافعیة علی جواز الإیتار برکعة واحدة قال النووي وھو مذھب الجمھور وقال أبو حنیفة لا یصح بواحدة ولا تکون الرکعة الواحدة صلوة قط والأحادیث الصحیحة ترد علیه۔
یعنی اس حدیث سے ایک رکعت وتر کا صحیح ہونا ثابت ہو رہاہے اورجمہور کا یہی مذہب ہے۔
اما م ابو حنیفہ رحمہ اللہ اس کا انکار کرتے ہیں اور کہتے کہ ایک رکعت کوئی نماز نہیں ہی ہے حالانکہ احادیث صحیحہ ان کے اس خیال کی تردید کررہی ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1137