🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
662۔ اردو حاشیہ : ➊ اس حدیث میں صحابی رسول حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے نبی...
662۔ اردو حاشیہ:
➊ اس حدیث میں صحابی رسول حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر تعیل کی وضاحت کر دی ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم صفوں میں خوب جڑ کر کھڑے ہوتے تھے، حتی کہ نہ کوئی خلا باقی رہتا تھا، نہ کوئی ٹیڑھ۔
➋ شرعی تعلیمات سے اعراض کا نتیجہ ”آپس کی پھوٹ اور نفرت“ کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے . . . . جیسے کہ ہم مشاہدہ کر رہے ہیں۔ «اعاذنا الله منه»
➌ یہ بھی معلوم ہوا کہ دل کا معاملہ ظاہری اعضاء و اعمال کے ساتھ بھی ہے، اگر ظاہری اعمال صحیح ہوں تو دل بھی صحیح رہتا ہے اور اس کے برعکس بھی آیا ہے کہ اگر دل صحیح ہو تو باقی جسم صحیح رہتا ہے۔
➍ امام کو چاہیے کہ اس سنت کو زندہ کرتے ہوئے نمازیوں کو تکبیر تحریمہ سے پہلے تاکید کرے کہ آپس میں مل کر کھڑے ہوں۔ بلکہ عملاً صفیں سیدھی کرائے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 662