🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کتاب الصیام میں باب تحری لیلۃ القدر کے تحت میں فرماتے ہیں:...
حدیث حاشیہ:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کتاب الصیام میں باب تحری لیلۃ القدر کے تحت میں فرماتے ہیں:
في ھذہ الترجمة إشارة إلی رجحان کون لیلة القدر منحصرة في رمضان ثم في العشر الأخیر منه ثم في أوتارہ لا في لیلة منھا بعینھا وھذا ھو الذي یدل علیه مجموع الأخبار الواردة فیھا۔
(فتح)
یعنی لیلۃ القدر رمضان میں منحصر ہے اور وہ آخری عشرہ کی کسی ایک طاق رات میں ہوتی ہے جملہ احادیث جو اس باب میں وارد ہوئی ہیں ان سب سے یہی ثابت ہوتا ہے۔
باقی تفصیل کتاب الصیام میں آئےگی۔
طاق راتوں سے 21, 23, 25, 27, 29 کی راتیں مراد ہیں۔
ان میں سے وہ کسی رات کے ساتھ خاص نہیں ہے۔
احادیث سے یہی ثابت ہوا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1158