مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے صرف اپنی رؤیت کی نفی کی ہے ورنہ بہت سی روایات میں...
حدیث حاشیہ:
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے صرف اپنی رؤیت کی نفی کی ہے ورنہ بہت سی روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ نماز پڑھنا مذکور ہے۔
حضرت صدیقہ ؓ کے خود پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نماز کے فضائل سنے ہوں گے۔
پس معلوم ہوا کہ اس نماز کی ادائیگی باعث اجروثواب ہے۔
اس لفظ سے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھتے نہیں دیکھا۔
باب کا مطلب نکلتا ہے، کیونکہ اس کاپڑھنا ضروری ہوتا تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر روز پڑھتے دیکھتیں۔
قسطلانی نے کہا کہ حضرت عائشہ ؓ کے نہ دیکھنے سے چاشت کی نماز کی نفی نہیں ہوتی۔
ایک جماعت صحابہ نے اس کو روایت کیا ہے۔
جیسے انس، ابوہریرہ، ابو ذر، ابو اسامہ، عقبہ بن عبد، ابن ابی اوفیٰ، ابو سعید، زیدبن ارقم، ابن عباس، جبیر بن مطعم، حذیفہ، ابن عمر، ابو موسی، عتبان، عقبہ بن عامر، علی، معاذ بن انس، ابو بکرہ اور ابو مرہ وغیرہم ؓ نے۔
عتبان بن مالک کی حدیث اوپر کئی بار اس کتاب میں گزر چکی ہے اور امام احمد نے اس کو اس لفظ سے نکالا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر میں چاشت کے نفل پڑھے۔
سب لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی (وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1177