🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہر دو احادیث سے ثابت ہوا کہ اب بھی موقع ملنے پر مغرب سے پہلے ان دو...
حدیث حاشیہ:
ہر دو احادیث سے ثابت ہوا کہ اب بھی موقع ملنے پر مغرب سے پہلے ان دو رکعتوں کو پڑھا جا سکتا ہے۔
اگرچہ پڑھنا ضروری نہیں مگر کوئی پڑھ لے تو یقینا موجب اجر وثواب ہو گا۔
بعض لوگوں نے کہا کہ بعد میں ان کے پڑھنے سے روک دیا گیا۔
یہ بات بالکل غلط ہے پچھلے صفحات میں ان دورکعتوں کے استحباب پر روشنی ڈالی جا چکی ہے۔
عبد اللہ بن مالک جثانی یہ تابعی مخضرم تھا، یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں موجود تھا، پر آپ سے نہیں ملا، یہ مصر میں حضرت عمر ؓ کے زمانہ میں آیا، پھر وہیں رہ گیا۔
ایک جماعت نے ان کو صحابہ میں گنا۔
اس حدیث سے یہ بھی نکلا کہ مغرب کا وقت لمبا ہے اور جس نے اس کو تھوڑا قرار دیا اس کا قول بے دلیل ہے۔
مگر یہ رکعتیں جماعت کھڑی ہونے سے پہلے پڑھ لینا مستحب ہے۔
(وحیدي)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1184