🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: نماز سے مراد یہاں نفل ہی ہے کیونکہ دوسری حدیث میں ہے کہ آدمی کی افضل نماز...
حدیث حاشیہ:
نماز سے مراد یہاں نفل ہی ہے کیونکہ دوسری حدیث میں ہے کہ آدمی کی افضل نماز وہ ہے جو گھر میں ہو۔
مگر فرض نماز کا مسجد میں پڑھنا افضل ہے۔
قبر میں مردہ نماز نہیں پڑھتا لہذا جس گھر میں نماز نہ پڑھی جائے وہ بھی قبر ہوا۔
قبرستان میں نماز پڑھنا ممنوع ہے۔
اس لیے فرمایا کہ گھروں کو قبرستان کی طرح نماز کے لیے مقام ممنوعہ نہ بنالو۔
عبدالوہاب کی روایت کو امام مسلم ؒ نے اپنی جامع الصحیح میں نکالا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1187