مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: قبا شہر مدینہ سے تین میل کے فاصلہ پر ایک مشہورگاؤں ہے۔ جہاں ہجرت کے وقت آنحضرت...
حدیث حاشیہ:
قبا شہر مدینہ سے تین میل کے فاصلہ پر ایک مشہورگاؤں ہے۔
جہاں ہجرت کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چند روز قیام فرمایا تھا اور یہاں آپ نے اولین مسجد کی بنیاد رکھی جس کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اس اولین مسجد سے اس قدر محبت تھی کہ آپ ہفتہ میں ایک دفعہ یہاں ضرور تشریف لاتے اور اس مسجد میں دو رکعت تحیۃ المسجد ادا فرمایاکرتے تھے۔
ان دو رکعتوں کا بہت بڑا ثواب ہے۔
آج کل حرم نبوی کے متصل بس اڈہ سے قبا کو بسیں دوڑتی رہتی ہیں۔
الحمد للہ کہ 1951ء پھر1962ء کے ہر دو سفروں میں مدینہ منورہ کی حاضر ی کی سعادت پر بارہا مسجد قباء بھی جانے کا اتفاق ہوا تھا۔
62 کا سفر حج میرے خاص الخاص مہربان قدردان حضرت الحاج محمد پارہ آف رنگون وارد حال کراچی أدام اللہ إقبالھم وبارك لهم بارك علیھم کے محترم والد ماجد حضرت الحاج اسماعیل پارہ ؒ کے حج بدل کے لیے گیا تھا۔
اللہ پاک قبول فرما کر مرحوم اسماعیل پارہ کے لیے وسیلہ آخرت بنائے اور گرامی قدر حاجی محمد پارہ اور ان کے بچوں اور جملہ متعلقین کو دارین کی نعمتوں سے نوازے اور ترقیات نصیب کرے اور میری عاجزانہ دعائیں ان سب کے حق میں قبول فرمائے۔
آمین ثم آمین۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1192