مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: چونکہ آپ ﷺ اپنے گھر یعنی حضرت عائشہ ؓ کے حجرہ میں مدفون ہیں، اس لیے حضرت...
حدیث حاشیہ:
چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر یعنی حضرت عائشہ ؓ کے حجرہ میں مدفون ہیں، اس لیے حضرت امام بخاری ؓ نے اس حدیث پر ”قبر اور منبر کے درمیان“ باب منعقد فرمایا حافظ ابن حجر ؒ کی ایک روایت میں (بیت)
گھر کے بجائے قبرہی کا لفظ ہے۔
گویا عالم تقدیر میں جو کچھ ہونا تھا، اس کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہی خبر دی تھی، بلا شک وشبہ یہ حصہ جنت ہی کا ہے اور عالم آخرت میں یہ جنت ہی کا ایک حصہ بن جائے گا۔
”میرا منبر میرے حوض پر ہے۔
“ کا مطلب یہ ہے کہ حوض یہیں پر ہوگا۔
یا یہ کہ جہاں بھی میرا حوض کوثر ہو گا وہاں ہی یہ منبر رکھا جائے گا۔
آپ اس پر تشریف فرما ہوں گے اور اپنے دست مبارک سے مسلمانوں کو جام کوثر پلائیں گے مگر اہل بدعت کو وہاں حاضری سے روک دیا جائے گا۔
جنہوں نے اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کا حلیہ بگاڑ دیا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کا حال معلوم فرما کر فرمائیں گے۔
سحقا لمن بدل سحقا لمن غیر دوری ہو ان کو جنہوں نے میرے بعد میرے دین کو بدل دیا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1196