🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام نماز میں بھول جائے یا کسی دیگرضروری امر پر امام کو آگاہ کرنا ہوتو مرد سبحان...
حدیث حاشیہ:
امام نماز میں بھول جائے یا کسی دیگرضروری امر پر امام کو آگاہ کرنا ہوتو مرد سبحان اللہ کہیں اور عورت تالیاں بجائیں اگر کسی مرد نے نادانی کی وجہ سے تالیاں بجائیں تو اس کی نماز نہیں ٹوٹے گی۔
چنانچہ سہل ؓ کی حدیث میں جو دو بابوں کے بعد آ رہی ہے کہ صحابہ ؓ نے نادانی کی وجہ سے ایسا کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز لوٹانے کا حکم نہیں فرمایا۔
حدیث اور باب میں یوں مطابقت ہوئی کہ یہ بات عورتوں کو حالت نماز میں کہی گئی یا نماز سے پہلے۔
شق اول میں معلوم ہوا کہ نمازی کو مخاطب کرنا اور نمازی کے لیے کسی کا انتظار کرنا جائز ہے اور شق ثانی میں معلوم ہوا کہ نماز میں انتظار کرنا جائز ہے۔
حضرت امام بخاری ؒ کے کلام کا حاصل یہ ہے کہ کسی کا انتظار اگر شرعی ہے تو جائزہے ورنہ نہیں۔
(فتح الباري)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1215