مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد ابو بکر ؓ نے آپ ﷺ کا چہرہ مبارک کھولا اور...
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ابو بکر ؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک کھولا اور آپ کو بوسہ دیا۔
یہیں سے ترجمۃ الباب ثابت ہوا۔
وفات نبوی پر صحابہ کرام میں ایک تہلکہ مچ گیا تھا۔
مگر بروقت حضرت صدیق اکبرؓ نے امت کو سنبھالا اور حقیقت حال کا اظہار فرمایا جس سے مسلمانوں میں ایک گونہ سکون ہوگیا اور سب کو اس بات پر اطمینان کلی حاصل ہوگیا کہ اسلام اللہ کا سچا دین ہے وہ اللہ جو ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے اسلام کی بقا پر کوئی اثر نہیں پڑسکتا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم رسولوں کی جماعت کے ایک فرد فرید ہیں۔
اور دنیا میں جو بھی رسول آئے اپنے اپنے وقت پر سب دنیا سے رخصت ہو گئے۔
ایسے ہی آپ بھی اپنا مشن پورا کر کے ملاء اعلی سے جاملے۔
صلی اللہ علی حبیبه وبارك وسلم۔
بعض صحابہ کا یہ خیال بھی ہو گیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ زندہ ہوں گے۔
اسی لیے حضرت صدیق ؓ نے فرمایا کہ اللہ پاک آپ پر دو موت طاری نہیں کرے گا۔
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارك وسلم۔
آمین

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1241