مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس روایت میں کئی امور کا بیان ہے۔ ایک تو اس کا کہ جب مہاجرین مدینہ میں...
حدیث حاشیہ:
اس روایت میں کئی امور کا بیان ہے۔
ایک تو اس کا کہ جب مہاجرین مدینہ میں آئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پریشانی رفع کرنے کے لیے انصار سے ان کا بھائی چارہ قائم کرادیا۔
اس بارے میں قرعہ اندازی کی گئی اور جو مہاجر جس انصاری کے حصہ میں آیا وہ اس کے حوالے کر دیا گیا۔
انہوں نے سگے بھائیوں سے زیادہ ان کی خاطر تواضع کی۔
ترجمہ باب اس سے نکلا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل وکفن کے بعد عثمان بن مظعون ؓ کو دیکھا۔
حدیث سے یہ بھی نکلا کہ کسی بھی بندے کے متعلق حقیقت کاعلم اللہ ہی کو حاصل ہے۔
ہمیں اپنے ظن کے مطابق ان کے حق میں نیک گمان کرنا چاہیے۔
حقیقت حال کو اللہ کے حوالے کرنا چاہیے۔
کئی معاندین اسلام نے یہاں اعتراض کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خود ہی اپنی بھی نجات کا یقین نہ تھا تو آپ اپنی امت کی کیا سفارش کریں گے۔
اس اعتراض کے جواب میں پہلی بات تو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد گرامی ابتدائے اسلام کا ہے، بعد میں اللہ نے آپ کو سورۃ فتح میں یہ بشارت دی کہ آپ کے اگلے اور پچھلے سب گناہ بخش دیئے گئے تو یہ اعتراض خود رفع ہو گیا اور ثابت ہوا کہ اس کے بعد آپ کو اپنی نجات سے متعلق یقین کامل حاصل ہو گیا تھا۔
پھر بھی شان بندگی اس کو مستلزم ہے کہ پروردگار کی شان صمدیت ہمیشہ ملحوظ خاطر رہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شفاعت کرنا برحق ہے۔
بلکہ شفاعت کبریٰ کا مقام محمود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے۔
اس صورت میں ترجمہ یہ ہوگا کہ قسم اللہ کی میں نہیں جانتا کہ اس کے ساتھ کیا معاملہ کیاجائے گا۔
حالانکہ اس کے حق میں میرا گمان نیک ہی ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1243