🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ غزوہ موتہ کا واقعہ ہے جو 8ھ میں ملک شام کے پاس بلقان کی سر زمین...
حدیث حاشیہ:
یہ غزوہ موتہ کا واقعہ ہے جو 8ھ میں ملک شام کے پاس بلقان کی سر زمین پر ہوا تھا۔
مسلمان تین ہزار تھے اور کافر بے شمار، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ کو امیر لشکر بنایا تھا اور فرما دیا تھا کہ اگر زید شہید ہو جائیں تو ان کی جگہ حضرت جعفر ؓ قیادت کریں اگر وہ بھی شہید ہو جائیں تو پھر عبد اللہ بن رواحہ۔
یہ تینوں سردارشہید ہوئے۔
پھر حضرت خالد بن ولید ؓ نے (از خود)
کمان سنبھالی اور (اللہ نے ان کے ہاتھ پر)
کافروں کو شکست فاش دی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لشکر کے لوٹنے سے پہلے ہی سب خبریں لوگوں کو سنا دیں۔
اس حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی معجزات بھی مذکور ہوئے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1246