🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
671۔ اردو حاشیہ : ”جو کمی ہو وہ آخری صف میں ہو۔“ سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ آخری...
671۔ اردو حاشیہ:
”جو کمی ہو وہ آخری صف میں ہو۔“ سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ آخری صف جو ناقص ہو، اس میں مقتدی کس طرح کھڑے ہوں؟ امام کے دائیں جانب، یا درمیان میں؟ تو یہ ایک دوسری حدیث «وسطو ا الامام» ”امام کودرمیان میں کرو“ سے وضاحت ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ تاہم بہتر صورت یہی معلوم ہوتی ہے کہ وہ صف کے درمیان میں کھڑے ہوں تاکہ امام درمیان میں رہے۔ [عون المعبود]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 671