🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت مصعب ؓ کے ہاں صرف ایک چادر ہی ان کا کل متاع تھی، وہ بھی تنگ،...
حدیث حاشیہ:
حضرت مصعب ؓ کے ہاں صرف ایک چادر ہی ان کا کل متاع تھی، وہ بھی تنگ، وہی ان کے کفن میں دے دی گئی۔
باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے۔
حالانکہ حضرت عبدالرحمن روزہ دار تھے دن بھر کے بھوکے تھے پھر بھی ان تصورات میں کھانا ترک کردیا۔
حضرت عبدالرحمن بن عوف عشرہ مبشرہ میں سے ہیں اور اس قدر مالدار تھے کہ رئیس التجار کا لقب ان کو حاصل تھا۔
انتقال کے وقت دولت کے انبار ورثاء کو ملے۔
ان حالات میں بھی مسلمانوں کی ہر ممکن خدمات کے لیے ہر وقت حاضر رہا کرتے تھے۔
ایک دفعہ ان کے کئی سو اونٹ مع غلہ کے ملک شام سے آئے تھے۔
وہ سارا غلہ مدینہ والوں کے لیے مفت تقسیم فرما دیا۔
رضي اللہ عنه وأرضاہ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1275