🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: گویا حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ نے اپنی زندگی ہی میں اپنا کفن مہیا کر لیا۔ یہی...
حدیث حاشیہ:
گویا حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ نے اپنی زندگی ہی میں اپنا کفن مہیا کر لیا۔
یہی باب کا مقصد ہے۔
یہ بھی ثابت ہوا کہ کسی مخیر معتمد بزرگ سے کسی واقعی ضرورت کے موقع پر جائز سوال بھی کیا جا سکتا ہے۔
ایسی احادیث سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر قیاس کر کے جو آج کے پیروں کا تبرک حاصل کیا جاتا ہے یہ درست نہیں کیونکہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات اور معجزات میں سے ہیں اور آپ ذریعہ خیروبرکت ہیں کوئی اور نہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1277